دونوں چیف منسٹرس کا دورہ دہلی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کل 15 فروری کو دہلی روانہ ہوں گے ۔ جہاں وہ صدر قومی بی جے پی مسٹر امیت شاہ کی جانب سے دہلی میں ترتیب دئیے جانے والے استقبالیہ میں شرکت کریں گے ۔ علاوہ ازیں مسٹر این چندرا بابو نائیڈو چیف منسٹر آندھرا پردیش 15 فروری کی شام 6-30 بجے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی سے ملاقات کریں گے جب کہ چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ مختلف مرکزی وزراء سے ملاقات کرینگے اور ریاست تلنگانہ کو درپیش مختلف مسائل پر ملاقات کر کے ممکنہ تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔