دونوں شہروں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش، برقی منقطع

حیدرآباد۔8 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آج رات دیر گئے اچانک تیز ہوائیں چلنے لگیں اور بارش ہوئی۔ کئی مقامات پر سائن بورڈس گرنے اور درخت اکھڑنے کی اطلاع ہے۔ سرد ہوائوں کے ساتھ بارش کے بعد شہر میں برقی منقطع ہوگئی۔