دولت اسلامیہ کے خاندان سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اور بچوں کی منتقلی

بیروت ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) شام کے کردش ارکان کا کہنا ہیکہ مشتبہ دولت اسلامیہ گروپ کے ارکان سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے دو امریکی خواتین اور 6 بچوں کو محفوظ طور پر شمال مشرقی میں واقع پُرہجوم کیمپوں سے نکالا گیا اور انہیں امریکہ منتقل کیا گیا۔ امریکی حکومت کی درخواست پر انہیں روانہ کیا گیا ہے۔ امریکی شہریوں کی رضاکارانہ طور پر واپسی کی خواہش کرنے کے بعد بھی کسی دباؤ کے بغیر ان شہریوں کو امریکہ بھیج دیا گیا۔ شامی کردش تنظیم کے ترجمان کمال عاکف نے کہا کہ ان دو امریکی خواتین اور بچوں کو ان کی خواہش پر ہی دولت اسلامیہ کے خاندان سے چھٹکارا دلایا گیا یہ لوگ الہول کیمپ میں مقیم تھے جہاں پر 40 ممالک سے تعلق رکھنے والے 74 ہزار مقیم ہیں۔ کیمپ کے مکینوں میں مشتبہ دولت اسلامیہ کے ارکان بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگر ملکوں کے شہریوں کو بھی رکھا گیا ہے۔