دولت اسلامیہ کے حملہ میں 28 افراد ہلاک

صنعا ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) شام اور عراق کی دولت اسلامیہ کے ذریعہ کئے گئے حملہ میں کم و بیش 28 افراد بشمول 8 خواتین ہلاک ہوگئے۔ سیکوریٹی فورسیس کے مطابق کار بم کے ذریعہ دراصل حوثی باغی سربراہ برادران فیصل اور حامد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تیونس :رمضان میں
سیکوریٹی میں اضافہ
تیونس ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر تیونیشیا بیجی کیلا اسیبسی نے آج ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ ملک میں گذشتہ ہفتہ ساحل سمندر پر جو جہادی حملہ ہوا تھا، ملک اس کیلئے قطعی تیار نہیں تھا۔ اسیبسی نے بتایا کہ مسلمانوں کے مقدس ماہ رمضان کے پیش نظر دیگر کئی علاقوں میں سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے کیونکہ گذشتہ سال اسی ماہ مقدس کے دوران تشدد واقعات رونما ہوئے تھے۔