دولت اسلامیہ کا خودساختہ دہشت گرد بی جے پی رکن اسمبلی کو دھمکیاں دینے پر گرفتار

لکھنو۔22نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی پولیس نے ایک شخص کو مبینہ طور خوفناک دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ کا دہشت گرد ظاہر کرنے اور بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ کو ٹیلی فون پر دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ ان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا گیا تھا اور کل ان کے دیہات سے گرفتاری عمل میں آئی ۔ پولیس نے الزام عائد کیا کہ ان کا یا پڑوسی کا موبائیل فون استعمال کرتے ہوئے دھمکیاں دی تھیں ۔ان کی شناخت بھیالال کی حیثیت سے کی گئی ہے۔