دولت اسلامیہ کا جنگجو امریکہ میں عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا

واشنگٹن ؍ لندن ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ہندوستانی نژاد دولت اسلامیہ کے عسکریت پسند سدھارتھ دھر کو عالمی سطح کا دہشت گرد قرار دیا۔ وہ محمد ایم وازی کے جانشین ہیں جنہیں جہادی جان کے نام سے شہرت حاصل ہوئی۔ وہ قبل ازیں برطانوی ہندو تھے۔

تحقیقات کنندہ پر خاتون صحافی کو
اذیت رسانی اور قتل کا الزام
کوپن ہیگن ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ڈنمارک کے تحقیقات کنندہ پیٹر میٹسن نے سوئیڈن کی صحافی کم وال کو باندھ کر اسے اذیت دی تھی اور بعدازاں اسے قتل کردیا تھا۔ اس پر آج ایک مقامی عدالت میں اس الزام میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے اس پر فردجرم پیش کردی گئی۔ گرفتاری کے وقت اس کے پاس سے ایک آرا ، چاقو، تیز کیا ہوا اسکوڈرائیور ، باندھنے کی پٹیاں اور پائپس دستیاب ہوئے تھے۔