بیروت ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام کے حکام کے مطابق شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے یونیسکو کا عالمی ورثہ قرار دی جانے والی جگہ پیلمائرا میں واقع قدیم عبادت گاہ بعل شمین کو تباہ کر دیا ہے۔ شام کے آثار قدیمہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس عبادت گاہ کو اتوار کے روز تباہ کیا گیا۔ تاہم برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ اس عبادت گاہ کو ایک ماہ قبل تباہ کیا گیا ہے۔