جکارتہ ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیائی شہری جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، کو ترکی میں گرفتار کرلیا گیا جو سرحد پار کرکے ملک شام میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے تاکہ دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرسکیں۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے میدان کا حصہ بننے انڈونیشیائی شہریوں کی گرفتاری کا تازہ واقعہ ہے۔