دوسری شادی کے بعد ذہنی تناؤایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں دوسری شادی ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی جو دوسری شادی کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ پربھاکر جو گنڈاپلی علاقہ کے ساکن تھا کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے 1990  میں پہلی شادی کی تھی اور 5 سال کے بعد اس شخص کے گھر اولاد ہوئی گذشتہ چند سال قبل اس نے ایک دوسری شادی کی تھی اور حیدر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس نے دوسری شادی کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر خود کشی کرلی۔ پولیس کے پی ایچ بی مصروف تحقیقات ہے ۔