دوسری بیوی کے ساتھ رہنے پر خاتون نے شوہر کے اعضاء تناسل کاٹ دیئے

مظفرنگر ۔ 2اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس کے مطابق کل مملانہ علاقہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی جانب سے مسلسل نظر انداز کرنے اور دوسری بیوی کے ساتھ زندگی گزارنے پر اپنے شوہر کے اعضاء تناسل کو کاٹ دیا جس کے نتیجہ شوہر زخمی ہوگیا اور فوراً اسے شریک دواخانہ کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ کوتوالی پولیس اسٹیشن انچارج مسٹر انیل کاپروان کے مطابق شوہر نے اپنی پہلی بیوی سے کوئی اولاد نہ ہونے پر اس کی اجازت سے دوسری شادی کی تھی اور حالیہ عرصہ میں اس کی دوسری بیوی نے ایک لڑکے کو جنم دیا تھا اور کچھ عرصہ سے دوسری بیوی کے ساتھ وہ رہ رہا تھا ۔