دوسرا انٹرنیشنل اسلامک بک فیر کا آج فقید المثال افتتاح

حیدرآباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : سرزمین حیدرآبادپر منعقد ہونے والا اپنی نوعیت کا دوسرا انٹرنیشنل اسلامک بک فیر 14 تا 23 نومبر کا بروز جمعہ 2-30 بجے دن فقید المثال افتتاح عمل میں آئے گا سرزمین حیدرآباد کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اسلامی علوم کی آبیاری اور بندگان خدا کو اس سے واقف کروانے میں اپنی ایک تاریخ رکھتا ہے یہاں تشنگان علم و ادب کی کبھی کمی نہ رہی اور نہ ہی تبلیغ اسلام ترویج نشر و اشاعت سے یہ بے گانہ رہا ۔ یہ انٹرنیشنل اسلامک بک فیر تاریخی اہمیت کا حامل رہے گا ۔ اس بک فیر کا افتتاح تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔ معزز مہمان خصوصی اس انٹرنیشنل اسلامک بک فیر کی زینت میں اضافہ کا باعث ہوں گے جن میں بطور مہمان خصوصی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب خان لطیف محمد خاں ، ایڈیٹران چیف روزنامہ منصف ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ناظم المعہد العالی الاسلامی ، جناب محمد علی شبیر سابق وزیر ، جناب خواجہ عارف الدین امیر جماعت اسلامی ہند اے پی ، جناب عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ، حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ العلماء اے پی ، مولانا محمد حسام الدین ثانی امیر ملت اسلامیہ اے پی ، مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ ، مولانا محمد رحیم الدین انصاری ناظم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد ، مولانا صفی احمد مدنی جمعیت اہلحدیث حیدرآباد ، جناب جلال الدین اکبر اسپیشل آفیسر اے پی اسٹیٹ وقف بورڈ ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی اے پی وغیرہ شامل ہیں ۔۔