دوبئی ۔ 23 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) وسطی دوبئی میں مہیب آتشزدگی نے تین رہائشی بلاکس کو لپیٹ میں لے لیا اور اس کے نتیجہ میں آج میٹرو لائن کی خدمات معطل کی جارہی ہے ، مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔ گلف نیوز نے اپنی ویب سائیٹ پر بتایا کہ شہر کے ڈیرا علاقہ میں الشمسی بلڈنگس میں آگ بھڑک اُٹھی جہاں سے دوبئی میٹرو کی گرین لائن گذرتی ہے ۔ میڈیا کے مطابق کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آتش فرو عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے ۔ سوشیل میڈیا پر ڈالے گئے فوٹیج میں پانچ منزلہ عمارتوں سے آگ کے شعلے بھڑکتے دیکھے جاسکتے ہیں اور کثیف دھواں بھی نظر آرہا ہے ۔