دوبئی فوڈ فیسٹول کا کل سے آغاز

دوبئی:دوبئی میں منعقدشدنی ایک فوڈفیسٹول میں ایسے کم وبیش 64ایکسپورٹرس اور پراسسیڈ فوڈ مصنوعات کے شعبہ میں ماہر سمجھے جانے والے ’ مذکورہ فیسٹول میں اگریکلچراینڈ پراسیسڈ فوڈ پراڈاکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (APEDA)کے بیانر تلے حصہ لے رہے ہیں۔

دوبئی میں موقوعہ ہندوستانی سفارت خانہ نے یہ بات بتائی ہے۔

دی گلف فوڈ2017فیسٹول 26فبروری سے 2مارچ تک منعقد کی جائے گی۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ عالمی سطح پر غذایہ اشیاء میں معروف کمپنیاں جیسے کہ نیسلے‘کیلا گیس‘میک ڈونالڈس‘ڈومینوز‘کیڈبریز‘سی گرام‘ کوک او رپیپسی نے نے صرف ہندوستانی مارکیٹس میں اپنی چھاپ چھوڑی ہے بلکہ بیرونی ممالک میں بھی اپنی مصنوعات برآمد کرتی ہیں۔

ان تمام کمپنیوں کی بھی فوڈ فیسٹول میں شرکت یقینی بنائی جارہی ہے۔