دنیا کے 10 طاقتور شخصیتوں میں مودی کا 9 واں مقام

واشنگٹن۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بزنس میگزین فوربس نے دنیا کی مقبول و طاقتور شخصیتوں کی فہرست ازسر نو مرتب کی ہے۔ اس فہرست میں سیاستدانوں، لیڈروں اور صنعتکاروں کا نام شامل ہے۔ اس فہرست میں وزیراعظم ہند نریندر مودی کو 9 واں مقام حاصل ہے۔ سرفہرست صدر روس ولادمیر پوٹین کا نام شامل ہے دوسرے نمبر پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل تیسرا مقام صدر امریکہ بارک اوباما، چوتھے پر پوپ فرانسیس ، پانچواں نمبر صدر چین ژی ژپنگ، 6 واں مقام بل گیٹس، 7 واں مقام امریکی فیڈرل ریزرو کی چیرپرسن جینت یالین اور 8 واں مقام سابق وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون کو حاصل ہے۔ دسویں نمبر پر گوگل کے سی ای او لاری پیج ہیں۔