دنیا کے مختلف حصوں میں 27 اور 28 ستمبر کی شب چاند گہن کا نظارہ کیا گیا

دنیا کے مختلف حصوں میں 27 اور 28 ستمبر کی شب چاند گہن کا نظارہ کیا گیا ۔ مکمل چاند جو  کرۂ ارض سے انتہائی قریبی فاصلے تک پہونچ گیا تھا جس کی وجہ سے یہ زیادہ بڑا اور سرخ دکھائی دے رہا تھا ، اسے خونی چاند گہن کا نام دیا گیا ہے ۔ اس چاند گہن کے حوالے سے بعض گوشوں میں خوف اور اندیشہ  بھی ظاہر کئے گئے لیکن ماہر فلکیات نے اسے ایک نادر فلکیاتی نظارہ سے تعبیر کیا ہے۔