دنیا کا پہلا شمسی طیارہ ’’سولارامپلس‘‘

نئی دہلی ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کا پہلا شمسی طیارہ ’’سولارامپلس‘‘ مسقط ، عمان سے اڑان بھرنے کے بعد /10 مارچ کو احمدآباد پر اترا۔ اس طیارہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایندھن بالکل نہیں ہے اور پوری طرح شمسی توانائی کے ذریعہ اس کی پرواز کی جارہی ہے ۔ آدتیہ برلا گروپ نے سولار امپلس ٹیم کی مہمان نوازی کی اور یہاں کئی پروگرامس منعقد کئے گئے جس میں قابل تجدید توانائی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔ یہ طیارہ احمد آباد میں چار دن اور پھر واراناسی میں توقف کے بعد میانمار کیلئے اڑان بھرے گا ۔