دنیا کا سب سے چھوٹا تھرمامیٹر

مونٹریل (کینیڈا) ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آج جبکہ عصری ٹیکنالوجی نے ہر چیز کو سکیڑ کر چھوٹا کردیا ہے وہیں ہمارے بخار کی پیمائش کرنے والا تھرمامیٹر بھلا کیوں پیچھے رہ جاتا۔ آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کہ تھرمامیٹر اب اپنے سر کے ایک بال سے 20,000 گنا چھوٹا ہوگا اور جسے ڈی این اے اسٹرکچر کے مطابق مخصوص درجہ حرارت میں کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ مونٹریل یونیورسٹی (کینیڈا) کے پروفیسر الیگزویلی بیلائل نے یہ بات بتائی۔ مولیکیولر تھرمامیٹر کو ڈی این اے کے ذریعہ استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہیکہ ڈی این اے کیمسٹری نسبتاً آسان اور پروگرام کی جاسکتی ہے۔