دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ

روم ، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے عالمی ادارہ ایف اے او نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں پچھلے دس ماہ کے مقابلے میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ امریکہ اور برازیل کا خراب موسم اور یورپی ملک یوکرین کا بحران ہیں۔ عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں فروری کے ماہ میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثناء آج ایف اے او کے ایک سینئر اقتصادی ماہر عبدل رضا عباسیان نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کے بحران کے سبب اناج کی ترسیل میں رکاوٹ کے ابتدائی خطرات ٹل گئے ہیں اور اس طرح خوراک کی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکانات بھی کم ہو گئے ہیں۔