ممبئی ۔8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہرۂ آفاق اداکار دلیپ کمار تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں۔ ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے کہا کہ 93 سالہ دلیپ صاحب کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔ انہیں یہاں مضافاتی باندرا میں واقع لیلاوتی ہاسپٹل میں منگل کی صبح شریک کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے سیدھے پیر میں سوجن کی شکایت کی تھی۔ اب وہ پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں۔ انہیں آج اور کل دواخانہ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔