دلیپ کمار آج ہاسپٹل سے ڈسچارج

ممبئی ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : بالی ووڈ کے افسانوی اداکار دلیپ کمار کی صحت بہتر ہونے کے بعد کل ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا جائے گا ۔ انہیں عارضہ تنفس کی شکایت پر دواخانہ میں شریک کروایا گیا تھا ۔ لیلاوتی ہاسپٹل میں ماہر امراض تنفس ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا کہ دلیپ صاحب اب بہتر محسوس کررہے ہیں انہیں پھیپھڑوں کا انفکشن ہوگیا جس کا علاج کردیا گیا ہے اور کل انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی جائے گی ۔ جب کہ 91 سالہ دیپ کمار کو ہفتہ کی شام سردی اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر شریک کروایا گیا تھا ۔ جہاں پر ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ان کا علاج کیا تھا ۔ گذشتہ سال ستمبر میں بھی اختلاج قلب کے باعث انہیں ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا ۔ محمد یوسف خاں المعروف دلیپ کمار 11 دسمبر 1922 کو پاکستانی شہر پیشاور میں پیدا ہوئے اور ان کا فلمی کیرئیر 6 عشروں پر محیط ہے اور تقریبا 60 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔