لکھنؤ ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے آج بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی سخت مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ خود کو ’دلت کی بیٹی‘ کہنے والی مایاوتی درحقیقت امیروں کی خدمت کررہی ہیں۔ ملائم سنگھ نے یہاں ریاستی وزیرکانکنی گائتری پرساد پرجاپتی کی طرف سے منعقدہ 17 دیگر پسماندہ طبقات کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مایاوتی ریاست میں دلتوں کے مفادات کی خدمت میں ناکام ہوچکی ہیں۔ ملائم سنگھ نے مزید کہا کہ ’’ریاست میں ہم نے 17 دیگر پسماندہ طبقات کو سہولتیں فراہم کیا تھا لیکن مایاوتی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان سہولتوں کو برخاست کی تھیں اور جب یہ مسئلہ دہلی میں منموہن سنگھ حکومت کے ساتھ اٹھایا گیا تو مرکز نے بھی بی ایس پی کی ہی تائید کی تھی‘‘۔