دلائی لامہ کی 80 ویں سالگرہ پر جان کیری کی مبارکباد

واشنگٹن ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرخارجہ امریکہ جان کیری نے آج دلائی لامہ کو ان کی 80 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مذاہب کے پیرو اور دنیا بھر میں مذہب کو نہ ماننے والے بھی ان کے امن، ہمدردی اور عدم تشدد کے پیغامات سے تحریک حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ دلائی لامہ سے ملاقات کرکے ان کی حس مزاح، دانشمندی اور انکسار سے متاثر ہوئے۔ عوام سے ان کی گہری وابستگی اور انسانیت دوستی نے بھی انہیں بہت متاثر کیا۔ امریکہ میں تبتی برادری میں جاریہ ماہ کے اواخر میں دلائی لامہ کی 80 ویں سالگرہ شاندار پیمانے پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔