حیدرآباد 15 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کے دفتر میں کام کرنے والے اعلی عہدیداروں کو محکمہ جات کے امور کی ذمہ داری الاٹ کی گئی ۔ اس سلسلہ میں آج احکامات جاری کئے گئے۔ مسٹر نرسنگ راو پرنسپل سکریٹری برائے چیف منسٹر کو جے اے ڈی، انڈسٹریز ،ریونیو، میونسپل اڈمنسٹریشن ،سنگارینی کالریز ، داخلہ اور فینانس محکمہ جات کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ راج شیکھر ریڈی کو صحت ،خاندانی بہبود، تعلیم ٹرانسپورٹ ،قانون اور سی ایم ریلیف فنڈ امور کی ذمہ داری دی گئی ۔ سمیتا سبھروال کو جنگلات، بہبود خواتین ، بہبودی اطفال اور ہاوزنگ جبکہ بھوپال ریڈی کو بھلائی، انڈومنٹ،سیول سپلائز اور لیبر محکمہ جات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔