حیدرآباد ۔ 29 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت مختلف محکمہ جات کیلئے ہونے والے مسابقتی امتحانات کے نمونے پرچہ سوالات کے واقفیت کیلئے تمثیلی امتحان اتوار 30 اگست کو 2 تا 5 بجے دن محبوب حسین جگر ہال دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ انٹر، ڈگری اور دیگر امیدوار وقت مقررہ پر شریک ہوکر امتحان تحریر کرسکتے ہیں۔ تلنگانہ کی معلومات، لٹریچر کے ساتھ سوالی پرچہ مہیا کیا جائے گا۔