حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( راست ) : یوینٹی اینڈ آرٹس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام جناب ہادی رحیل کی تصنیف ’ شنکھ سے اذان تک ‘ پر ایک تبصرہ اجلاس 28 نومبر شام چھ بجے جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست منعقد کیا جارہا ہے جس کی صدارت جناب زاہد علی خاں مدیر اعلی روزنامہ سیاست کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد کاظم علی خاں صدر امبیڈکر نیشنل کانگریس ، پدم شری جناب مجتبیٰ حسین ، پروفیسر خالد سعید ( مانو ) اور مضطر مجاز شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی سابق نیوز ایڈیٹر دور درشن نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ اجلاس کے کنوینر جناب احمد صدیقی مکیش نے ادب دوست حضرات سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔۔