حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست نیوز) : بی ایڈ انٹرنس امتحان ایڈسٹ تلنگانہ ریاست میں 6 جون کو مقرر ہے ۔ اس کے لیے ڈگری کامیاب یا اب ڈگری سال آخر کا امتحان دئیے طلبہ اہل ہیں ۔ اس کے نمونہ پرچہ اور او ایم آر شیٹ کی مشق کے لیے بی اے ، بی کام امیدواروں کے لیے سوشیل اسٹیڈیز بی ایس سی امیدواروں کے لیے میاتھس ، فزیکل سائنس ، اور بیالوجیکل سائنس میتھاڈالوجی کا رہے گا ۔ اور 150 نشانات کے 150 سوالات ہوتے ہیں ۔ بی ایڈ انٹرنس کا فارم داخل کیے امیدوار اس کے ماڈل ٹسٹ تمثیلی امتحان کل اتوار 17 مئی کو 3 بجے تا 5 بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر شریک ہوسکتے ہیں ۔۔