دفتر سیاست میں ووکیشنل گرمائی کیمپ کا آج جلسہ تقسیم اسناد و انعامات

جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے ۔ مراکز کے ذمہ داروں کو اعزازات کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( راست) : ادارہ سیاست و مینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام منعقدہ 45 روزہ ووکیشنل گرمائی کیمپ کے سلسلہ میں جلسہ تقسیم اسناد و انعامات چہارشنبہ 25 جون 4 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈز منعقد ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف صدارت کریں گے ۔ پروفیسر معین انصاری پالمیر یونیورسٹی (امریکہ) اور جناب افتخار حسین مہمانان خصوصی کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیر مقدم و تعارف کروائیں گے ۔ محترمہ خدیجہ سلطانہ ، جناب محمد برکت ، محمد فرید الدین کوآرڈینٹرس نے حیدرآباد و سکندرآباد کے تمام ووکیشنل مراکز کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تقریب میں اپنے انسٹرکٹرس اور تربیت یافتہ امیدواروں کے ہمراہ شرکت کریں ۔ اس تقریب میں 56 مراکز کے ذمہ داروں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات بھی پیش کئے جائیں گے اور تربیت یافتہ امیدواروں کو سرٹیفیکٹس عطا کئے جائیں گے ۔ جناب ایم اے قدیر چیرمین ووکیشنل سمر کیمپ کے بموجب مزید تفصیلات کے لیے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔