حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے مفت حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا بروز پیر 16 جون کو 9 تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست منعقد کیا جارہا ہے ۔ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کے زیر نگرانی مرد حجامہ ڈاکٹرز مریضوں کا علاج کریں گے ۔ حجامہ کیمپ برائے خواتین کا بروز چہارشنبہ 18 جون کو صبح 9 تا 2 بجے دن محبوب حسین جگر ہال میں مقرر ہے ۔ ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کے زیر نگرانی مریضوں کا علاج کیا جائے گا ۔ حجامہ کیمپ مرد و خواتین کے لیے رجسٹریشن 11 بجے دن سے 5 بجے دن تک فون 040-65699966 پر ربط کریں ۔۔