حیدرآباد 9 نومبر (سیاست نیوز) ریلوے محکمہ کے ریلوے روپ ڈی زمرہ کے ہونے والے امتحانات میں شریک ہونے والے امیدواروں کو نمونہ پرچہ سے واقفیت اور او ایم آر جوابی شیٹ کی مشق کیلئے اتوار کو سیاست کے گولڈن جوبلی ہال میں تمثیلی امتحان منعقد ہوا جس میں شہر کے علاوہ اضلاع سے بے شمار طلبہ نے شرکت کی۔ ایم اے حمیدنے امتحانی اسکیم سے واقف کرواتے ہوئے رہنمائی کی۔ روزانہ ریلوے امتحانی کوچنگ 5 تا 7 بجے شام جاری ہے۔