دفتر سیاست میں ایمسیٹ ماڈل ٹسٹ کا انعقاد، سینکڑوں طلبہ کی شرکت

حیدرآباد۔ 11 مئی (سیاست نیوز) ایمسیٹ کا گرانڈ ماڈل ٹسٹ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال، عابڈس پر آج اتوار کو منعقد ہوا۔ اس کے انجینئرنگ؍ میڈیکل کے سوال پرچہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے ماہر اور پروفیسر کی زیرنگرانی تیار کیا گیا اور یہ سوال پرچہ ریاست بھر میں منعقدہ تمثیلی امتحان میں دیا گیا۔ اس موقع پر ایم اے حمید نے ایمسیٹ کی تیاری اور رینک کے حصول کیساتھ محصلہ نشانات کے طریقہ کو بتلایا۔ او ایم آر جوابی شیٹ کی مشق کروائی گئی اور ساکشی کا گرانڈ ماڈل ٹسٹ پرچہ بھی دیا گیا۔