حیدرآباد ۔ /29 جون (راست) دفتر سیاست میں آج اُردو کلاسس منعقد ہوئی ۔ آج 2 تا 4 بجے دن محترمہ شفیق فاطمہ جبکہ 5 تا 7 بجے ڈاکٹر صبیحہ نسرین نے کلاس لی ۔ آئندہ کلاس /6 جولائی کو 2 تا 4 بجے ہوگی ۔ اُردو رسم الخط کے علاوہ آج رمضان کی اہمیت اور روزوں کے فوائد پر لکچر کا اہتمام کیا گیا اور انگریزی عبارت کا اُردو ترجمہ کروایا گیا ۔