دفتر سیاست میں اتوار کو خواتین کا حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے حجامہ کیمپ برائے خواتین بروز اتوار 24 اگست کو صبح 9 تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنے ٹیکنیکل اسٹاف کے ساتھ مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے ۔ ایسے مریض جو کمر درد ، جوڑوں کے درد ، عرق النساء ، تھائیرائیڈ ، Migraine ذیابیطس ، ہائی بلڈپیشر ، جگر کے امراض ، امراض نسواں ، بانجھ پن ، نیند کا نہ آنا ، موٹاپا ، ڈیپریشن ، جلدی امراض ، جیسے امراض میں مبتلا ہو تو اس کیمپ سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ ڈاکٹرز مرض کے علاج کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے اور مریض سے فی کپ 50 روپئے علحدہ سے لیے جائیں گے ۔ حجامہ کیمپ کے خواہش مند مریض اپنے نام 040-65699966 پر تحریر کروائیں ۔۔