حیدرآباد۔/3جنوری، (راست) روزنامہ ’سیاست‘ کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول میں سرور کونین ؐ کی میلاد کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح پیر4جنوری کو 6 بجے شام سے محبوب حسین جگر ہال ، دفتر روز نامہ ’سیاست‘ ، عابڈزمیں نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ کی نگرانی میں پیش ہونے والے اس نعتیہ مشاعرہ کے مہمانان خصوصی مفتی صادق محی الدین فہیم اور پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی ہوں گے۔ نعتیہ مشاعرہ کے شعرائے کرام مسرس جلال عارف، ڈاکٹر فاروق شکیل، پروفیسر عقیل ہاشمی، صوفی سلطان شطاری، آغا سروش، کامل حیدرآبادی، یوسف روش، شفیع اقبال، فرید سحر، جگجیون لال آستھانہ سحر، فاروق عارفی، سمیع اللہ حسینی سمیع، طیب پاشاہ قادری، اطیب اعجاز، سردار اثر، شاہد عدیلی، اکبر خاں اکبر، ظفر فاروقی، شکیل حیدر، شاہ نواز ہاشمی اور انجنی کمار گوئل نعتیہ کلام پیش کریں گے۔ نظامت کے فرائض جناب اشفاق اصفی ( نظام آباد ) انجام دیں گے۔ قرأت کلام پاک ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، حمد اور نعت شریف خان اطہر سنائیں گے۔ شہہ کونینؐ کے مداح اور شیدائی اس محفل میں فیملی کے ساتھ شرکت کرسکتے ہیں۔ کنوینر ڈاکٹر فاروق شکیل، صوفی سلطان شطاری اور خان اطہر ہیں۔ اسٹیج انچارج شجاعت علی، یوسف خان معراج جعفری ہوں گے۔