دفتر سیاست میں آج مفت حجامہ کیمپ

صرف رجسٹرڈ افراد کو ہی شرکت کی اجازت

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : روزنامہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات کا بروز ہفتہ 22 فروری صبح 9 بجے سے 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب جنہوں نے حجامہ پر یم ڈی یونانی سے کیا ہے کی نگرانی میں یونانی ڈاکٹرز ڈاکٹر محمد نذیر ، ڈاکٹر محمد مشتاق ، ڈاکٹر محمد مزمل ، ڈاکٹر ایم اے قدوس کے علاوہ دیگر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کریں گے ۔ مریض سے فی کپ 50 روپئے لیے جائیں گے ۔ حکیم سید غوث الدین نے تمام رجسٹرڈ مریضوں سے کیمپ سے استفادہ کی خواہش کی ہے ۔ بغیر رجسٹرڈ مریض آنے کی زحمت نہ کریں ۔۔