حیدرآباد ۔ 6 ۔ دسمبر : ( راست ) : گولڈن جوبلی ہال سیاست میں 7 دسمبر کو 2-30 بجے دن اجلاس عام بعنوان عربی زبان کیوں سیکھیں منعقد کیا جارہا ہے ۔ جس کی صدارت جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر سیاست کریں گے ۔ پروفیسر محمد مصطفی شریف ڈائرکٹر دائرۃ المعارف العثمانیہ ، ڈاکٹر سید علیم اشرف جائیسی ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی عربی زبان کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالیں گے ۔ پروگرام کا آغاز حافظ و قاری عبدالعلی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ جناب سید شمس الدین قادری نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے ۔ کنوینر ڈاکٹر سید شجاع الدین نے اہل ذوق خواتین و حضرات سے عربی زبان کی اہمیت و افادیت پر معزز مقررین کرام سے استفادہ کی خواہش کی ۔۔