دفتر سیاست میں آج خواتین کا حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 23 اگست (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے خواتین کا اتوار 24 اگست کو صبح 9 تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کی زیرنگرانی لیڈی ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے اور بیماری کے لحاظ سے کپ کے پیسے مریضوں سے علحدہ لئے جائیں گے۔ مریض سے فی کپ50 روپئے لئے جائیں گے۔ تمام رجسٹرڈ مریض سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔