دفتر سیاست میں آج حلف کا ’ ایک شام ناظم الدین مقبول کناڈا کے نام ‘

حیدرآباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( راست ) : حیدرآباد لٹریری فورم ( حلف ) کے زیر اہتمام 14 نومبر بروز جمعہ شام ساڑھے چھ بجے گولڈن جوبلی ہال سیاست میں ’ ایک شام ناظم الدین مقبول کے نام ‘ مقرر ہے ۔ جناب ناظم الدین مقبول حلف کے ابتدائی اراکین میں سے ہیں ۔ انہوں نے ٹورانٹو میں اردو زبان کو زندہ رکھنے میں کلیدی رول ادا کیا ۔ جناب ناظم الدین مقبول اس جلسے میں کناڈا میں اردو کی صورت حال پر روشنی ڈالیں گے ۔ جلسے کی صدارت پروفیسر بیگ احساس کرینگے جب کہ جناب زاہد علی خاں مدیر سیاست ، پدم شری مجتبیٰ حسین اور ادیب و صحافی جناب ناظم الدین مقبول مہمانان خصوصی ہونگے ۔ جناب روف خلش ، جناب ناظم الدین مقبول کا تعارف پیش کرینگے ۔ قمر جمالی جنرل سکریٹری حلف نے تمام ادب دوست احباب سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔۔