دفتر سیاست میں آج ایمسیٹ کی تیاری اور رینک پر سمینار

حیدرآباد ۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) ایمسیٹ کی تیاری رینک کا حصول اور کامیابی کے تکنک پر ایک نہایت معلوماتی سمینار اتوار 30 مارچ صبح 10.30 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ ایم پی سی، بی پی سی امیدوار اس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ اکبر صدیقی جو زائد از 30 سالہ ایمسیٹ کوچنگ کا تجربہ رکھتے ہیں، کلیدی لکچر دیں گے۔ مسرز عادل محمد، سید ذاکر، محمد اسماعیل، سید صابر، منظوراحمد، ایم ایس فاروقی مخاطب کریں گے۔ حسان الدین انس شخصیت سازی اور پر مخاطب کریں گے ۔ایم اے حمید کیریئر کونسلر سیاست نے طلباء و طالبات سے وقت پر شرکت کی خواہش کی۔