دفتر سیاست میں آج ایمسیٹ کونسلنگ سیشن

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ایمسیٹ ( انجینئرنگ / میڈیسن ) کے سال 2014 کے رینک پانے والے امیدواروں کو داخلے کی بابت معلومات اور کونسلنگ کے طریقہ کیلئے آج اتوار 15 جون صبح دس بجے تا ایک بجے میڈیسن زمرہ کیلئے اور دوپہر 2 بجے تا 5 بجے انجینئرنگ کیلئے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر کونسلنگ سیشن رکھا گیا ہے ۔ جس میں فارمیسی ، میڈیسن ، اگریکلچر ، وٹرنری اور دیگر کورسز کے لیے پروفیسر محمد اسماعیل ، پروفیسر عبدالرحمن ، ڈاکٹر رحمن کے علاوہ احمد بشیر الدین فاروقی ، عبداللطیف عطیر ، محمد امتیاز رہنمائی کریں گے ۔ ایم اے حمید نے میناریٹی سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کی اپیل کی ۔