حیدرآباد 4 اپریل (سیاست نیوز)ایمسیٹ( انجینئرنگ ومیڈیسن ) کے امیدواروں کیلئے نمونہ پرچہ سے واقفیت، او ایم آر جوابی شیٹ کی مشق اور تلنگانہ ایمسیٹ نصاب کے مطابق ایک ماڈل ٹسٹ تمثیلی امتحان اتوار 5 اپریل کو صبح 9تا 11.30 بجے دن دفتر روزنامہ سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے ۔ ماڈل ٹسٹ میں منفی مارکس نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ تمام جوابات حل کرسکتے ہیں۔ ایمسیٹ رینک کیلئے 75 فیصد اور انٹر کے 25 فیصد فارمولہ پر بھی دیا جائے گا ،کسی بھی کالج کے طلبہ اس میں شرکت کے اہل ہیں۔ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر امیدواروں کو داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔طلبہ سے خواہش کی گئی ہیکہ وہ مقررہ وقت سے قبل پہنچ جائیں۔