حیدرآباد ۔ 16 اپریل (سیاست نیوز) ایمسیٹ کے انجینئرنگ اور میڈیکل اسٹریم کا ایک اہم ماڈل ٹسٹ اتوار 17 اپریل کو صبح 9 تا 11.30 بجے دفتر سیاست کے گولڈن جوبلی ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ امیدواروں کو او ایم آر جوابی شیٹ دی جائے گی اور نئے طریقے سے واقف کروایا جائے گا۔ امیدوار وقت پر شریک ہوکر پرچہ حاصل کریں۔