دس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے تبادلے

حیدرآباد۔ 24 فروری (سیاست نیوز) ڈائریکٹر جنرل پولیس آندھرا پردیش مسٹر بی پرساد راؤ نے آج 10 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے تبادلے عمل میں لائے۔ ایم سرینواس راؤ جنہیں حال ہی میں ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ کالج عنبرپیٹ مقرر کیا گیا تھا، انہیں دوبارہ نئے عہدہ اسسٹنٹ کمشنر پولیس شمس آباد ایرپورٹ، سائبرآباد مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح کے گنا شیکھر ڈی ایس پی ویٹنگ کو ڈی ایس پی سی آئی ڈی، ٹی شنکر ریڈی ڈی ایس پی سی آئی ڈی کو اینٹی کرپشن بیورو، کے کرشنا ایس ڈی پی او ایلندو کو سی آئی ڈی، ایس منوہر راؤ، ڈی ٹی سی مغربی گوداوری کو ایس ڈی پی او ایلندو، بی ملیشور راؤ ڈی ایس پی ویٹنگ کو اسسٹنٹ کمشنر پولیس سٹی سکیورٹی وِنگ، ایم ملا ریڈی اسسٹنٹ کمشنر پولیس کوکٹ پلی کو ڈی ایس پی ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ، ٹی سائی منوہر اسسٹنٹ کمشنر پولیس حیدرآباد کو کوکٹ پلی اسسٹنٹ کمشنر پولیس مقرر کیا گیا ہے جبکہ این رمیش ڈی ایس پی ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ کو ریاستی پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔