حیدرآباد 29 ستمبر ( آئی این این ) دسہرہ کے موقع پر گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ گورنر نے اپنے پیام میں کہا کہ نوراتری کا تہوار دھرم کی برتری کی علامت ہے ۔ یہ بدی پر نیکی کی فتح کا تہوار ہے ۔ یہ تہوار ہمیں ہر طرح کی برائیوں سے نبرد آزما ہونے کا درس دیتا ہے ۔ اپنے پیام میں چیف منسٹرکے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ دسہرہ بدی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے اور اس سے نیا جوش و جذبہ حاصل ہوتا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر ریاست کے عوام کی خوشحال اور خوشگوار زندگی کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کیں اور عوام کو مبارکباد پیش کی ۔