حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بدی پر نیکی کی فتح کا تہوار وجئے دشمی ( دسہرہ ) آج دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں پوری عقیدت ، جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ روایتی رنگ برنگے لباس میں ملبوس ہزاروں مرد و خواتین نے وجئے واڑہ ، وشاکھاپٹنم اور ضلع عادل آباد کے باسرہ میں واقع مندروں میں ہندو دیوی کی پوجا کی ۔