دسویں سطح کے امیدواروں کے لیے سرکاری ملازمت کا امتحان

حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اسٹاف سلیکشن کمیشن مرکز کے مختلف محکمہ جات میں ملٹی ٹاسک اسٹاف کے تقررات کیلئے دسویں سطح کامیاب لڑکے / لڑکیوں کیلئے مسابقتی امتحان رکھا ہے ۔ اس کیلئے اہل اور خواہش مند امیدوار آدھار کارڈ زیراکس ایس ایس سی میمو ، اور ایک فوٹو کے ساتھ 4 تا 7 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔