حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ (این ایس ایس) تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے 10 ویں جماعت کے طلبہ کو مفت سولار لیمپس فراہم کرے گی تاکہ وہ برقی سربراہی میں کسی خلل کے ب غیر امتحان کیلئے اپنی تیاری جاری رکھ سکیں۔ وزیر توانائی جی جگدیش ریڈی نے اسمبلی میں جی بالا راجو اور دوسروں کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا ۔ ان ارکان نے شکایت کی تھی کہ برقی سربراہی میں مسلسل خلل اور مسدودی کے سبب سرکاری امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ کو دشواریوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ برقی سربراہی میں خلل کو روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں، بالخصوص شام 6 بجے تا 10 بجے شب برقی سربراہی کو یقینی بنایا جارہے تھے تاکہ طلبہ امتحانات کے لئے اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان طلبہ کو متبادل کے طور پر شمس توانائی سے چلنے والے لیمپس مفت سربراہ کی فراہمی سے اتفاق کرلیا ہے۔ ان لیمپس پر مرکز کی طرف سے 180 روپئے کی قبسیڈی دی جائے گی۔ مابقی 120 روپئے طلبہ کو ادا کرنا ہوگا۔