دست درازی کی ناکام کوشش کے بعد ملزمین کی فائرنگ

مظفر نگر ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مظفر نگر میں 4 نوجوانوں نے ایک لڑکی کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی جس کے خلاف مزاحمت کرنے پر اس کے خاندان کے 2 افراد کو گولی مار دی ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل دیوال گاؤں میں پیش آیا ۔ جب 22 سالہ لڑکی کھیت سے گھانس لانے گئی تو 4 نوجوانوں نے اس کی عصمت ریزی کی کوشش کی ۔ وہاں قریب میں موجود لڑکی کے خالہ اور خالو نے انہیں باز رکھنے کی کوشش کی تو ملزمین نے فائرنگ کر کے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے 4 ملزمین کی بحیثیت شمشیر علی ، جاوید ، خالد اور چمن شناخت کر کے ایک کیس درج کرلیا ہے ۔