حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : آل انڈیا لائیرس یونین ( اے آئی ایل یو ) کا 13 اگست 2016 کو ’ دستور ہند ‘ پر ایک قومی منعقد ہوگا ۔ آنجہانی اے اننت ریڈی سابق صدر اے آئی ایل یو کی یاد میں منعقد کئے جانے اس سمینار سے بشمول سپریم کورٹ جج وی گوپال گوڑا ، ایچ این ناگا موہن داس سابق جج کرناٹک ہائی کورٹ سابق ایم ایل سی پروفیسر کے ناگیشور ، صدر اے آئی ایل یو بی رنجن بھٹاچاریہ کے دیگر شخصیتیں مخاطب کریں گے ۔ اے آئی ایل یو جنرل سکریٹری نے بتایا کہ سارے ملک سے تقریبا آٹھ سو وکلاء ، لا ٹیچرس ، طلبہ ، سماجی کارکن کی شرکت متوقع ہے ۔ اس سے قبل اے آئی ایل یو سی نے مختلف طبقات کے مسائل کے علاوہ ماحولیات ، قانون حق معلومات اور انسانی حقوق کے موضوعات پر آواز اٹھاتی رہی ہے ۔ جنرل سکریٹری آل انڈیا لائیرس اسوسی کے پارتھا سارتھی نے بتایا کہ اسوسی ایشن نے جونیر وکلاء کے کاز اور وکلاء کی بھلائی کے تئیں سخت محنت کی ہے ۔۔