سہارنپور 10ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) نرمدا بچاؤ تحریک سے جڑی مشہورو معروف سماجی کارکن میدھا پاٹکر نے پیر کو کہا کہ آئین نے ہندوستان کو سیکولر ملک کی حیثیت سے ایک شناخت دی ہے اور اسے برقرار رکھنا ہر ہندوستانی کا اخلاقی فرض ہے ۔شکنبری دیوی کے ناگلمافی واقع بھارتی سدن میں منعقد ایک پروگرام کو خطاب کرتے وہے محترمہ پاٹکر نے کہا کہ آئین کو دھیان میں رکھ کر ہی ہم اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کر سکتے ہیں یہ کوئی مذہبی کتاب نہیں ہے ۔ یہ ملک کے سبھی طبقات کے شہریوں کے حقوق کو تحفظ بخشتا ہے اور ملک کے تئیں انہیں اپنے فرائض کی یاد دلاتا ہے ۔ اس لئے ہر شہری کو اپنی اس پہچان کو بنائے رکھنا اور آئین کا تحٖفظ ان کی ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر ورکنگ جرنلسٹ یونین کے قومی صدر سنجے گرگ نے کہا کہ گجرات کے دانی سے شروع ہوئی اور ملک کے 26 ریاستوں سے ہوکر سہانپور پہنیچی‘‘ سنودھان سمان یاترا ’’ سے ملک کے لوگوں میں بھائی چارہ، مساوات، حقوق اور جدوجہد کا جذبہ پیدا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ جن حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی بہن سوکالو گونڈ کو بنا کسی جرم کے پانچ ماہ جیل کی سزا جھیلنی پڑی اس دوران انہوں نے کھانا بھی ترک کردیا تھا۔ جنرل سکریٹری اشوک چودھری نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش دو اکتوبر کو دانی سے شروع ہوئی یہ یاترا 25 ریاستوں میں ہوتے ہوئے دہلی کے جنترمنتر پر اختتام پذیر ہوگی۔