کولکاتہ۔ 30 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بدھان نگر پولیس نے ایک 28 سالہ بنگلہ دیشی نوجوان کو سالٹ لیک کے علاقہ سے گرفتار کرلیا کیونکہ وہ ہندوستان میں قیام کے مناسب دستاویزات پیش کرنے سے قاصر رہا تھا ۔ جوہری اسلام کو پولیس نے کل رات دیر گئے گرفتار کیا جبکہ اُسے بدھان نگر مجلس بلدیہ کے دفتر کے روبرو بے مقصد گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔ اسلام جب ہندوستان میں قیام کی مناسب دستاویزات پیش نہ کرسکا تو پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا اور آج عدالت میں پیش کردیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بموجب وہ بنگلہ دیشی شہری ہے ۔